ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اجلاس ،خارجہ پالیسی اور قومی ترجیحات کے مؤثر فروغ کا تفصیلی جائزہ

 اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اجلاس ،خارجہ پالیسی اور قومی ترجیحات کے مؤثر فروغ کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی آئندہ سفارتی مصروفیات، خارجہ پالیسی سے متعلق تیاریوں اور قومی ترجیحات کے مؤثر فروغ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بین الوزارتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف اداروں کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی کہ آئندہ سفارتی سرگرمیوں کے لیے جامع منصوبہ بندی اور مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ذریعے پاکستان کے قومی مفادات کے مؤثر تحفظ اور فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔