ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس سے رئٹائرڈ ہونیوالے جوانوں کے اعزاز میں الودعی تقریبات کا سلسلہ جاری

پولیس سے رئٹائرڈ ہونیوالے جوانوں کے اعزاز میں الودعی تقریبات کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ریٹائرڈ ہونیوالے پولیس جوانوں کو اعزاز کے ساتھ الودع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے سب انسپکٹر اقبال اظہر کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا ڈی ایس پی گلشن راوی ذکریا یوسف، ایس ایچ او ساندہ رضوان چیمہ، سب انسپکٹر عمر شبیر و سٹاف نے شرکت کی۔

ایم اے پاس سب انسپکٹر اقبال اظہر نے 36 سال محکمہ پولیس میں فرائض سرانجام دیے جنہیں ایس پی اقبال ٹاؤن کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ و اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے اس موقع پر ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ اچھے پولیس آفیسرز کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ خود قانون پسند ہوں محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسرز و آفیشلز محکمہ کا اثاثہ ہیں۔

پولیس آفیسر اقبال اظہر کو مکمل اعزازی پروٹوکول کے ساتھ گھر روانہ کیا گیا سب انسپکٹر اقبال اظہر نے ایس پی اقبال ٹاؤن اور تمام سٹاف کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔