ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 150 سے زائد فیڈرز بند

شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 150 سے زائد فیڈرز بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث لیسکو کا بجلی ترسیلی نظام متاثر ہوگیا، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد فیڈرز پر تکنیکی اور فنی خرابیاں پیدا ہو گئیں۔

لیسکو حکام کے مطابق فیڈرز میں خرابیوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی، جس سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت بعض مقامات پر بجلی کی سپلائی بھی بند کی گئی، جبکہ متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تکنیکی خرابیوں کو جلد از جلد دور کرکے مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران بجلی کی تنصیبات اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔