ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن:لوڈنگ کے دوران ماربل کے پتھروں تلے دب کر ایک شخص جاں بحق

ماڈل ٹاؤن:لوڈنگ کے دوران ماربل کے پتھروں تلے دب کر ایک شخص جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ماڈل ٹاؤن کے سی بلاک میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ماربل کے پتھروں تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماربل کی لوڈنگ کا عمل جاری تھا کہ اسی دوران بھاری ماربل کے پتھر اچانک ایک شخص پر آ گرے، جس کے باعث وہ ان کے نیچے دب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شخص کو پتھروں کے نیچے سے نکالا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کا تعین کیا جا سکے۔