ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

 رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نارنگ منڈی کے علاقے رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سےفرار  ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ 

متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے، جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔