ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈریپ کا انقلابی اقدام، میڈیکل ڈیوائسز کو آج ڈیجیٹائز کیا جائیگا، وزیراعظم افتتاح کرینگے

ڈریپ کا انقلابی اقدام، میڈیکل ڈیوائسز کو آج ڈیجیٹائز کیا جائیگا، وزیراعظم افتتاح کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بابر شہزاد: وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر ڈریپ کا انقلابی اقدام, میڈیکل ڈیوائسز کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے،وزیراعظم پاکستان آج میڈیکل ڈیوائسز کی ڈیجیٹایزیشن کا افتتاح کریں گے۔

 وزارت صحت کی جانب سے جاری  اعلامیہ کے مطابق ویل چیئر سے لیکر ایم آر آئی مشین تک کی رجسٹریشن اور لاینسنسنگ ان لاین ہو گی۔

میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن اور لاینسنسنگ کے حصول کیلیے گھر بیٹھے شہری ان لاین درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ اس اقدام سے اب سالوں کا عمل صرف بیس دنوں میں ہو گا ۔

عوام کو بروقت معیاری، محفوظ اور مؤثر ادویات و میڈیکل ڈیوائسز میسر ہوں گی ۔پاکستان کا فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز کا شعبہ بے پناہ معاشی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیر صحت مصطفی کمال کی قیادت صحت کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔