کاہنہ،خوفناک ٹریفک حادثہ،دو افراد جاں بحق،دوزخمی

کاہنہ،ٹریفک حادثہ،مزدا،کار، ریسکیو،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو،ریسکیو 1122
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) کاہنہ میں فیروز پورروڑ پر تیز رفتار بے قابو ہو کر مزدے سے ٹکرا گئی،حادثے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ 
پولیس کے مطابق کاہنہ میں فیروز پور روڑ پرتیز رفتار کاربے قابو ہو کر مزدے سے ٹکرا گئی،حادثے میں مزدے کی چھت پر موجود شخص اور پیدل سڑک کراس کرنے والا جاں بحق ہو گیا۔

 حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منیر اور فرقان کے نام سے ہوئی، ریسکیو نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ پولیس نے کار سوار کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔