ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی

امتحانات میں کم نمبر آنے پر لڑکی نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) امتحانات میں کم نمبر آنے کا دباؤ، ہربنس پورہ کے علاقے میں 21 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر موت گلے لگا لی۔

ہربنس پورہ میں 21 سالہ پری میڈیکل کی طالبہ نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ مروا امتحانات میں کم نمبر آنے پر ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ مروا کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی پر ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔