عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا

عمران خان بمقابلہ خواجہ سعد رفیق ، این اے 131 کا الیکشن کون جیتے گا؟ سٹی 42 نے پتا لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) این اے 131میں سٹی 42 کا شہر میں سب سے بڑا الیکشن سروے مکمل ہو گیا،جس کے نتائج بھی منظر عام پر آگئے ہیں، این اے 131 کا معرکہ خواجہ سعد رفیق نے جیت لیا۔

سٹی 42 کے الیکشن سروے میں (ن)لیگ پہلے نمبر پر، تحریک اںصاف دوسرے نمبر پر اور تحریک لبیک تیسرے اور پیپلز پارٹی چوتھے نمبر پر رہی، دوبڑی جماعتوں (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہار اور جیت میں صرف 90 ووٹوں کا فرق رہا،شہر میں ہونے والے سب سے بڑے الیکشن سروے میں سٹی 42کی سو ٹیموں نے حصہ لیا۔ کل نو ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے ن لیگ 3832 ووٹ لے کر سر فہرست رہی، پی ٹی آئی نے  3740ووٹ حاصل کیے۔ تحریک لبیک 472 ووٹ لے کر تیسرے اور پیپلزپارٹی 469 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہی۔

الیکشن سروے کے نتائج کے مطابق ایم ایم اے نے 171، اللہ اکبر تحریک نے80، آزاد نے80، پی ایس پی نے 14، ایم کیو ایم نے 12، اے اےن پی نے 5 اور جی ڈی اے نے ایک ووٹ حاصل کیا۔ سروے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ تحریک لبیک نے پیپلزپارٹی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،جبکہ ایم ایم اے جو دینی جماعتوں کا اجتماع ہے تحریک لبیک سے بھی مات کھا گیا اور پانچویں نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ  لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 131 میں کانٹے کا جوڑ پڑنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، اس حلقے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود الیکشن لڑنے کی ٹھان چکے ہیں، ان کے مدمقابل سابق وزیر ریلوےاور نواز لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق  ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 25 جولائی کواین اے 131 کا کو ن معرکہ سر کرتا ہے۔