سٹی 42: کمشنر لاہور نے کہا لاہورمیں محفوظ بسنت7،6اور8فروری کوہوگی۔6فروری سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں ۔ لاہور میں اس وقت پتنگ بازی پر پابندی ہے۔
کمشنرلاہورمریم خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا ۔ بسنت انتظامات کیلئے فرائض سرانجام دینےوالےتمام محکموں نے شرکت کی ۔
کمشنر لاہور نے کہا بسنت کےدوران تمام محکمےضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے،محفوظ بسنت کیلئے قبل از بسنت اوردوران بسنت محکموں کےفرائض کاجائزہ لیا گیا۔
کمشنر لاہور مریم خان نے کہا تمام انتظامی محکمے،وفاقی محکمے بسنت کے دوران ہائی الرٹ پر ہونگے،تمام محکموں راؤنڈ دی کلاک ڈیوٹی پر ہونگے،ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہونگی،بسنت زونزکیمطابق بجلی تاروں کو محفوظ بنانےکیلئےلیسکوترجیحی بنیادوں پرکام شروع کرے،ریسکیو پلان تیارکرے،تمام پہلوؤں کا احاطہ ہونا چاہئے۔شہر میں روڈ سیفٹی کیمپس سے موٹر بائیکس کیلئے فری سیفٹی راڈز تقسیم جاری ہے
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ہوگا،بریفنگ میں کہا گیا کہ پیرا فورس اور سول ڈیفنس اہلکار بھی بسنت کے دوران فرائض سرانجام دینگے،شہرمیں 100 روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50ہزار تا 60ہزار موٹر سائیکلزپرسیفٹی راڈزلگیں گے۔
6فروری سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعاً اجازت نہیں ۔ لاہور میں اس وقت پتنگ بازی پر پابندی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App