سٹی 42 : اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
فارمی انڈے کی سرکاری قیمت 336 جبکہ بازار میں 350روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں دیسی انڈے 560سے 580 روپے درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔
علاوہ ازیں بچوں کی گروتھ میں معاون فارمولا ملک 350 روپے مہنگا ہوگیا، 400گرام کا ٹین پیک 3200 سے بڑھکر 3520 روپے کا ہو گیا ۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کم آمدنی والا طبقہ پریشان ہے اور اُن کی جانب سے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔