ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 حادثات رپورٹ

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 204 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 198 افراد زخمی ہوئے،جن میں سے 83 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 115 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ 
 ریسکیو حکام کا کہناہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔