ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے مرکزی رہنما پی ٹی آئی میں شامل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیر امین الحسنات نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہو گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورےملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر امین السان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer