تیسرا ون ڈے: آسٹریلین ویمن ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

تیسرا ون ڈے: آسٹریلین ویمن ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔خیال رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔