گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کانفاذ،کار ڈیلرز نے ہڑتال کا عندیہ دیدیا

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیومیٹرک سسٹم کانفاذ،کار ڈیلرز نے ہڑتال کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئے بائیو میٹرک سسٹم کےخلاف کار ڈیلرزنے لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔۔۔بائیومیٹرک سسٹم سےشوروم مالکان کوگاڑی کی خریداری پراپنے نام ٹرانسفرکروانےسےبچت ختم ہوگئی۔صدر کارڈیلرفیڈریشن کا کہنا ہے پنجاب میں بھی اسلام  آباد ماڈل کےتحت سسٹم شروع کیا جائے۔۔ 2روزمیں وزیرایکسائز اور سیکرٹری ایکسائزنےرواں ہفتے مطالبات نہ مانے تو پنجاب بھرمیں ہڑتال کریں گے۔
 گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کےلئے بائیو سسٹم کےخلاف کار ڈیلرز فیڈریشن پریشان ہےکیونکہ بائیومیٹرک سسٹم سےشوروم مالکان کوگاڑی کی خریداری پراپنے نام ٹرانسفر کروانے سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیاہے۔صدر کار ڈیلرز فیڈریشن شہزادہ سلیم کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہریوں سے گاڑی خریدنے پر ڈیلرز کے نام کرنےکی ہدایت دی گئی ہے۔

کارڈیلرزکا مطالبہ ہے کہ گاڑی فروخت کنندہ کی بائیومیٹرک کروا کرکاغذات کے ساتھ لف کردی جائے گی۔شوروم سے گاڑی خریدنے والے کواسی فروخت کنندہ کی بائیومیٹرک کے ساتھ ٹرانسفرکروا دی جائے گی۔شوروم کے مالکان کے نام ٹرانسفرکروانےسےدوہری فیس ادا کرنا پڑے گی جس سے بچت ختم ہوگئی ہے۔پنجاب میں بھی اسلام  آباد ماڈل سے بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا جائے۔2روزمیں وزیرایکسائز اور سیکرٹری ایکسائزنےرواں ہفتے مطالبات نہ مانے توہزاروں شوروم مالکان پنجاب بھرمیں ہڑتال کریں گے۔لاہورسمیت  پنجاب بھر میں ہزاروں شوروم مالکان اگلے ہفتے سے سڑکوں پرہونگے جبکہ لاہورمیں ڈی جی افس کے سامنے تمام شوروم مالکان ہڑتال کریں گے۔