ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو لیک کردی

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو لیک کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے  مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو لیک کردی ۔

چند روز قبل ٹک ٹاک سے متنازع شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈو سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا اور گزشتہ چند روز سے یہی سکینڈل زبان زد عام ہے ، اس ویڈیو کے بعد حریم شاہ بھی منظر عام پر آئیں اور مزید تفصیلات آشکار کیں لیکن یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے آہستہ آہستہ ریت مٹھیوں سے پھسلتی جارہی ہے اور مزید ویڈیوز سامنے آ نے کا سلسلہ جاری ہے ۔

دوروز قبل روز ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا، اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانے کی میز پر ان سے باتیں کی جارہی ہیں اور وہ اپنے حوالے سے انکشافات کیے جارہے ہیں۔ مفتی قوی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ 'پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لیے پیتا ہوں کہ میرے دل کے حوالے سے کہا کہ اچھی ہے'۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے پیشانی پر بوسہ لینے کا انکشاف کیا تھا تاہم اب اس سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ گاڑی چلاتے ہوئے مفتی عبدالقوی کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہی ہیں ۔ ویڈیو میں حریم شاہ پروگرام میں شرکت کیلئے مفتی قوی کو دعوت دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کل آپ آئیں تو رات یہیں رک جائیں اور آپ کو جیسے ٹھیک لگے ہم کل یا پھر پرسوں پروگرام ریکارڈ کروا لیں گے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer