ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کیلئے غیر ملکی قرضوں کی واپسی مشکل ہوگئی

پنجاب حکومت کیلئے غیر ملکی قرضوں کی واپسی مشکل ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے) پنجاب حکومت کیلئے غیر ملکی قرضوں کی واپسی مشکل ہوگئی، اس سال پنجاب حکومت نے غیر ملکی بینکوں کو مجموعی طور پر 24 ارب روپے کا قرض سود کا ساتھ واپس دینا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں میں پنجاب حکومت نے جو قرض لیا اب اس کی واپسی کیلئے غیر ملکی بینکوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ واپس بھی کریں، رواں مالی سال میں حکومت کو پہلے چھ ماہ میں 31 ارب روپے کا قرض غیر ملکی بینکوں کو واپس کرنا ہے، جبکہ غیر ملکی بینکوں سے لیے گئے قرض میں 7 ارب 19 کروڑ کا سود بھی شامل ہوگا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو 13 ارب آئی بی آر ڈی کو 4 ارب روپے سے زائد کا قرض ادا کرنا ہے، آئی ڈی اے کو 8 ارب، سمیت دیگر بینکوں کا کروڑوں کا قرض 7 ارب کے سود کیساتھ دینا ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر ڈیرھ سو ارب روپے سے زائد کا قرض لیا جائے گا، لاہور سمیت صوبہ بھر میں   50 سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 21 بسیں خریدیں جائیں گی۔پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بسوں کی خریداری کیلئے حکومت عالمی بینک سے جلد ملاقات کرے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer