ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

 احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)سول سیکریٹریٹ کے باہر ایپکا ملازمین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی برے طریقے سے متاثر رہی ۔  

شہر کی اہم ترین شاہراہ پر احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طریقے سے متاثر رہی۔ سول سیکریٹریٹ کے باہر ایپکا ملازمین کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ جس کے باعث سول سیکریٹریٹ کے باہر، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ ، فیروزپور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک سست روی کی شکار رہی۔ وارڈن ٹریفک کو دیگر شہراؤں پر منتقل کرتے دکھائی دیے مگر اس کے باوجود ٹریفک کے دباؤسے شہریوں کو بروقت اپنی جگہوں میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔