سیشن کورٹ میں سائلین گندا پانی پینے پر مجبور

سیشن کورٹ میں سائلین گندا پانی پینے پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سیشن کورٹ میں سائلین کو پینے کاصاف پانی میسرنہیں، سیشن کورٹ کےپانی میں ٹی ڈی ایس کی مقدار چھ سو سےتجاوز کرگئی۔
سیشن کورٹ میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سائلین حصول انصاف کےلیےآتےہیں، عدالت میں اول توپانی دستیاب ہی نہیں ہوتا لیکن جومل رہا ہےوہ بھی حفظان صحت کےاصولوں کےمطابق نہیں، سائلین کی جانب سے شکایات پرآفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نےفلٹریشن پلانٹ کےماہرین سےعدالت کا پانی چیک کرایا توپانی میں ٹی ڈی ایس کی مقداربہت زیادہ تھی۔
آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ عدالت میں صاف پانی کی عدم فراہمی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ سیشن کورٹ میں صاف پانی میسرنہ ہونے پرآفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاوفد سیشن جج لاہورقیصرنذیربٹ سے ملاقات کرےگا جبکہ آفتاب باجوہ نےسیشن کورٹ میں پلانٹ لگانےکی آفر بھی کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔