(سعید احمد) ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، ریلوے انتظامیہ کئی ماہ سے متاثر شیڈول کو بحال کرنے میں ناکام ہو گئی، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔
ریلوے انکوائری کے مطابق خیبر میل 1 گھنٹہ 40 منٹ، تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 10منٹ، وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ پاک بزنس 1 گھنٹہ 30 منٹ، کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ اکبر ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے 45منٹ، فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو حسب معمول شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔