ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ڈاکوئوں کی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار،گاہکوں کو بھی نہ بخشا، گالم گلوچ کرتے رہے

لاہور : ڈاکوئوں کی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار،گاہکوں کو بھی نہ بخشا، گالم گلوچ کرتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لٹن روڈ کے علاقے میں فیملیز کی موجودگی میں 3 مسلح ڈاکو ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر لوٹ مار کرتے رہے جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فیملیز اور بچوں کی موجودگی میں گالم گلوچ کی اور ریسٹورنٹ میں کھانے کیلئے آنے والے گاہکوں کو بھی نہ بخشا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکو شلوار قمیض جبکہ ایک پینٹ شرٹ میں ملبوس تھاجبکہ خوف و ہراس کے باعث ریسٹورنٹ کی ایک خاتون ورکر کی طبیعت بھی ناساز ہو گئی۔

پنجاب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔