ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی:مسلح ڈاکو گھر سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی:مسلح ڈاکو گھر سے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 4 میں کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ 

اہلخانہ کے مطابق افطار کے وقت مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ملزمان گھر سے 3 لاکھ روپے اور 4 تولہ سونا لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران واردات پستول کے بٹ مار کر گھر کے افراد کو زخمی بھی کردیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نقب زنی کی بڑی واردات پیش آئی تھی، جہاں ملزمان نے معروف سنار کے گھر کی دیوار توڑ کر پرنس جیولرز میں داخل ہو کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور ہیرے لوٹ لیے تھے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان 606 تولہ (7,064 گرام) سونا اور 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے لے کر فرار ہوئے۔ مقدمے کے متن میں مجموعی مالیت 30 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔