وقاض احمد:سوشل میڈیا پروزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کامعاملہ, پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیخلاف ایکشن، پہلا مقدمہ درج کرلیاگیا.
ایف آئی آر کےمطابق انگلینڈمیں مقیم شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کیں،مخصوص جماعت کے کہنے پرقومی سلامتی کےاداروں کو تنقیدکانشانہ بنایاگیا۔
ملزم نےجعلی ویڈیوزبناکر حکومتی عہدے کی توہین کی اور غلط تاثر پیش کیا،مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیاگیا، پیکا ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئیں۔
پولیس کے سائبرکرائم سیل نے مجموعی طورپرچار مقدمات درج کرلیےہیں، تین مقدمات میں مطلوب 3ملزمان کو حراست میں لےلیاگیا،مزید تفتیش جاری ہے۔