ہربنس پورہ: چار سالہ بچہ اغوا،سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ننھے ریحان کو ڈھونڈ نہ سکی

ہربنس پورہ: چار سالہ بچہ اغوا،سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس ننھے ریحان کو ڈھونڈ نہ سکی
کیپشن: A man in a black cloak abducting a child
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ہربنس پورہ کے علاقے ڈیال ہاؤس کے قریب سے چار سالہ بچہ اغوا،بچے کے اغوا کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

کمسن ریحان کو گذشتہ روز اغوا کیا گیا، سی سی ٹی وی میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزم کو بچہ لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اغوا کار بچے کو اغوا کر کے جلو کی جانب فرار ہوا۔

بچے کے اغوا کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی،اغواکار بچے کو اٹھا کر فلٹر والی گلی سے فرار ہوا۔پولیس نے روایتی کارروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود اغواکار گرفتار ہوا نہ بچے کا سراغ مل سکا۔