ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دولہا اپنی شادی چھوڑ کر فرار ہو گیا،وجہ کیا بنی؟

Groom canceled his marriage and ran away
کیپشن: Bride file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شادی کے موقع پر اکثر  چھوٹی موٹی باتیں ہو ہی جایا کرتی ہیں لیکن بھارت میں دلہا انتہائی  معمولی سی بات پر شادی ہی توڑ کر چلا گیا۔

  غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بھارتی ریاست بہار میں دُلہا راج کمار بارات لے کر شادی کے مقام پر پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔شادی کی رسومات ادا کرنے کے بعد کھانے کا وقت ہونے کے باوجود کھانا نہیں کھولاگیا تو دلہا آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے اپنے والد سے کہہ کر شادی روکنے کا کہا، دُلہے کی اس حرکت پر شادی میں افراتفری مچ گئی دلہن والے پریشان ہو گئے۔

باراتیوں نے معاملہ رفع دفع کرانے کی ہر ممکن کوشش کی اور دُلہے کو بلایا تو معلوم ہوا کہ دُلہا پہلے ہی اپنی شادی ادھوری چھوڑ کر تقریب سے چلا گیا ہے۔ واقعے کے بعد دُلہے کے گھر والوں نے دُلہن کے والدین سے ملنے والے تمام تحائف واپس کئے افسوسناک واقعے کے بعد دُلہن کے والد نے واقعے  کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی۔