ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حرا عمر کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل

حرا عمر کا آپریشن کرنیوالے ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)معروف اداکاراورکامیڈین عمرشریف کی بیٹی کی غیرقانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کامعاملہ پر ایف آئی اے نے ملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار  عمر شریف کی صاحبزادی حنا شریف لاہور میں انتقال کرگئیں تھیں،گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر کا دو ہفتے قبل آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس کے بعد حالت بگڑنے پر اسے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی، بھائی جواد عمر کی درخواست پر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نےغیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والے بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز اور اس کے ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف آئی اے نےملزم ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ،علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹرسرفرازچوہدری کی سربراہی میں 3ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں،آزاد کشمیرمیں چھاپے کےلئےٹیم تشکیل دےدی گئی ،غیر قانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث سابق کیسزکےملزمان کی فہرستیں بھی تیار کتنےملزمان ضمانتیں پررہاہوئے،کتنے دوبارہ دھندےمیں ملوث ہیں ،تحقیقات شروع کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ   حرا عمر کا دو ہفتے قبل بدنام زمانہ ڈاکٹر فواد ممتاز کی جانب سے آزاد کشمیر میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا لیکن جو کامیاب نہ ہوسکا،حالت بگڑنے پراسے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکی،7 برس سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا حرا عمر دونوں گردے ناکارہ ہونے پر گزشتہ تین سال سے ڈائلیسز کروا رہی تھی،کچھ عرصہ قبل گوجرانوالہ گزشتہ تین سال قبل دونوں گردے ناکارہ ہونے پر اس کا ڈائلیسز شروع کیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer