تین روزہ پاکستان آٹو شو2020 کا افتتاح

تین روزہ پاکستان آٹو شو2020 کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :تین روزہ پاکستان آٹو شو2020 کا افتتاح کردیا گیا،آٹوشومیں مقامی کمپنیوں کےسو سےزائد سٹالز لگائےگئےہیں۔


ایکسپوسینٹرمیں پاکستان آٹوشو2020 کی افتتاحی تقریب ہوئی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کےصدرمیاں انجم نثار،لاہورچیمبرکےصدرعرفان اقبال شیخ،انجینئرنگ ڈویلپمینٹ بورڈ کےچیئرمین الماس حیدر،پاپام کےسینئر رہنما اورپڈمک کےچیئرمین نبیل ہاشمی،پاپام کےچیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد اکرم سمیت دیگرنےشرکت کی۔

آٹو شو میں مقامی کار،ٹرک،بس،ٹریکٹر،موٹرسائیکل سازکمپنیوں اورانکے پرزہ جات بنانے والےکمپنیوں کےسوسےزائد سٹالزلگائےگئےہیں،صدرایف پی سی سی آئی میاں انجم نثارکاکہنا تھا کہ پاکستان آٹوشو2020 کا انعقاد خوش آئند ہے،پاکستان کی آٹوکی صنعت تیزی سےترقی کر رہی ہے،تاہم اس وقت آٹوسمیت تمام صنعتی شعبوں کوسب سےاہم مسئلہ شرح سود ہے،حکومت شرح سود کوکم کرے توحالات بہتر ہوسکتےہیں۔


 نبیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاپام کےزیراہتمام یہ سولہواں آٹوشو ہے،اس آٹو شو میں دنیا بھرسےخریدار آ رہے ہیں، اگرحکومت آٹو سیکٹرکے لیےنرم پالیسیاں فراہم کرےتو یہ سیکٹر مزید ترقی کرسکتا ہے


آٹوشوکےشرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں آنے والی جدت سےجہاں ملکی معشیت میں بہتری لائی جا سکتی ہے وہیں روزگار کےبہترمواقع بھی پیدا کیےجاسکتےہیں۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer