( علی رضا ) ایوان اقبال میں 2 روزہ مولانا رومی اور سلطان باہو انٹرنیشنل کانفرنس کا پہلا روز، کانفرنس کے پہلے روز اختتامی تقریب میں صوفیانہ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، گلوکار راجہ حامد علی نے خوبصورت انداز میں صوفیانہ کلام پیش کیا۔
ایوان اقبال میں 2 روزہ مولانا رومی اور سلطان باہو انٹرنیشنل کانفرنس کے پہلا روز کے اختتام پر صوفیانہ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں گلوکار راجا حامد علی نے خوبصورت انداز میں صوفی شعرا کا کلام پیش کرکے سماں باندھ دیا۔
ایوان اقبال میں سجنے والی اس صوفی نائٹ کا آغاز حضرت سلطان باہو کے صوفی کلام سے کیا گیا۔ جس کے بعد صوفی بزرگ شاعر خواجہ غلام فرید کا مشہور کلام پیش کیا گیا تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔
ایوان اقبال میں 2 روزہ مولانا رومی اور سلطان باہو انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد مسلم انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کی شراکت سے کیا گیا ہے۔