49 سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری

49 سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:حکومت پنجاب نے 49 سینئر کلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی دے دی، ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی ملی ہے، ان میں شاہ اقبال، محمد رشید، محمد شاہد، محمد لقمان، احمد سلیمان، ساجدہ اشرف، فاروق حسین، زاہد اقبال، سعید نواز، شہزاد بدر، رفیق کھوکھر، ذوالفقار علی، محمد عامر، بشیر احمد ، شفیق بھٹی، مشتاق احمد، عبدالرزاق، رانا سجاد احمد، محمد شبیر حسین، شعیب عالم، منظور احمد، محمد اسلم، محسن محمود، ظہور الحق، ارشاد حسین شاہ، محمد اشرف، ذوالفقار علی، مسعود خان، حافط ادریس، محمد شکیل، منظور احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام ترقی پانے والوں کو مبارک باد دی گئی ہے۔