ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختون فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی باغی جان کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ

پختون فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی باغی جان کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پختون فلاحی تنظیم کے چیئرمین حاجی باغی جان کے صاحبزادے احسان اللہ کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب گلشنِ راوی میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، سرکاری اور قانونی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد، کمشنر ایف بی آر ذیشان نذیر، بریگیڈیئر روف شہزاد، کرنل حمید، ڈی ایس پی موٹروے حسنات شاہ اور وزیراعلیٰ کے مشیر راشد نصراللہ نے خصوصی شرکت کی۔

دعوتِ ولیمہ میں جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا امجد، ڈی ایس پی سی سی ڈی رئیس خان، چیئرمین یوسی 73 حاجی زاہد خان، وائس چیئرمین یوسی 66 عمران شاہ، پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی نادر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب میں ماجد خان، عارف خان، حاجی مسافر خان، حاجی ناصر خان، عبدالوہاب خان، وارث خان کے علاوہ قانونی برادری سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر تیمور خان، بیرسٹر صابر خان، ایڈووکیٹ عبداللہ بھٹی، ایڈووکیٹ وقار خان، ایڈووکیٹ واحد خان، ایڈووکیٹ مبشر خان، ایڈووکیٹ سجاد کھوکھر اور ایڈووکیٹ ندیم اقبال نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما اورنگزیب خان، یاسر خان، جہانزیب اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کو نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔