راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، سیاحت، زراعت،حلال فوڈاور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نوازنے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔