اقصیٰ شیخ: پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اوررات طویل ہوگی جبکہ آج رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند بھی نظر آنے کا امکان ہے۔
لاہور میں دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے 10منٹ اوررات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا,لاہور اور اس کے نواح میں آج دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے دس منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا، جبکہ دوسرے شہروں میں چند منٹوں کا فرق ہوسکتا ہے۔
رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند آج نظر آنے کا امکان ہے، سپارکو کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 35گھنٹے اور 26منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ 63 منٹ متوقع ہے,شام کو چاند کی آنکھوں سے رویت کے امکانات روشن ہیں۔
سپارکوکے مطابق امکان ہے کہ یکم رجب المرجب 22 دسمبر 2025 کو ہوگی،رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کرے گی۔