ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند، پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گئے ہیں, بیرونِ ملک جانے اور آنے والی متعدد پروازیں منسوخ اور کئی پروازیں گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 منسوخ کر دی گئی، جبکہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 248 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 نو گھنٹے تاخیر کی زد میں آئی، اور دوحہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 280 سات گھنٹے تاخیر کا سامنا کر رہی ہے۔

اسی طرح لاہور سے باکو جانے والی پرواز پی کے 159 ساڑھے آٹھ گھنٹے اور ابوظہبی سے آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 431 آٹھ گھنٹے تاخیر کی زد میں رہی۔ کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 پانچ گھنٹے اور ائیربلیو کی پرواز پی اے 402 دس گھنٹے کی تاخیر سے اتر سکی۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو فلائٹ شیڈول اور موسم کی صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکام نے کہا کہ دھند میں بہتری آنے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کر دیا جائے گا۔