ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر  اچانک گر گئیں، اسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر  اچانک گر گئیں، اسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔

کوت لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل سلمان شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ جیل میں قائم کمرۂ عدالت کے باہر گر گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی اہلیہ کیسز کی پیروی کے لیے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں۔

وکیل سلمان شاہد نے یہ بھی بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اُن کے پاؤں میں موچ آئی ہے۔