نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی

 Accused of Gang rape arrested
کیپشن: Gang rape
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)فیصل ٹاون پولیس کی کارروائی،16 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے.
 فیصل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی،لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں عاصم اور مرتضی شاہد شامل ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا۔

دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے لڑکی کو اغواء کے بعد ایک ماہ تک زیادتی کانشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار کر لئے،لڑکی کو بازیاب کروالیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق 17سالہ لڑکی کو بازیاب کروا کر والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے ، ملزمان ذیشان اور عثمان لڑکی کوورغلا پھسلا کر رائیونڈ مکان میں لے گئے۔

 ملزمان تقریباً ایک ماہ تک لڑکی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،لڑکی کی والدہ نے تھانہ سبزہ زار میں اس کے اغواء کا مقدمات درج کروایا۔ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer