ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنویر نے فلم ’83‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے  

Indian actor
کیپشن: Ranvir Singh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رنویر سنگھ   کا شمار بالی وڈ  کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے  بہت کم وقت میں زیادہ شہرت حاصل کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں  نام بنایا۔ ان کی نئی آنے والی فلم ’83‘ اب سے کچھ دنوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  رنویر سنگھ اس وقت بھارتی فلموں کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی مانے جاتے ہیں، فلم فیئر ایوارڈذ کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی  بہترین اداکاری کی وجہ سے متعدد ایوارڈز ملے، انہوں نے کئی اشتہارات میں کام کیا اور یش راج فلمز کی رومانوی مزاحیہ فلم "بینڈ باجا بارات" میں ایک اہم کردار ادا کیا. اس فلم نے کامیابی کے بہت سے نئے ریکارڈ بنائے اس فلم میں بہترین اداکاری کی وجہ سے انہیں فلم فیئر " نئے آنے والے بہترین مرد اداکار "کا ایوارڈ ملا. سنگھ نے سنجے بھنسالی کی ہدایت کردہ  تین فلموں میں کام کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ان کی فلم "باجی راؤ مستانی" میں ان کی  اداکاری کو بہت زیادہ سراہا گیا۔

  ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ فلم,83, میں مرکزی کردار  ادا کر رہے ہیں اور انہیں اس کا معاوضہ 20 کروڑ روپے ادا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔