ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبلیو ایچ اونے کورونا کے خاتمے کی تاریخ دیدی

ted ross who
کیپشن: red ross who
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سربراہ ڈبلیو ایچ او کو کہنا ہے کہ2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کورو نا کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے اندر کوویڈ 19 وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے دنیا کو ایک ساتھ  مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہتمام ممالک سال کے آخر میں چھٹیوں سے منسلک  قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کردیں۔ ہجوم کو جمع ہونے کی اجازت دینا اومیکرون کے پھیلاؤ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تہوار منانے اور بعد میں غم منانے سے بہتر ہوگا کہ ابھی تقریبات منسوخ کر دیں اور بعد میں منائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔