ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کن اضلاع میں 23 دسمبر اور کن میں3 جنوری کو چھٹیاں؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

LHC School vacation haring
کیپشن: Winter Vacations
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے متعلق کیس کی سماعت،،پنجاب حکومت کے وکیل نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کردیا۔پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری اور 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

جسٹس شاہد کریم نے یارون فاروق سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باوجوہ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز، ڈائریکٹر ہی ڈی ایم اے محمد عثمان، فوکل پرسن واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن سید کمال حیدر سمیت دیگرز پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کیا۔ جس کے مطابق چھٹیوں کو دو مختلف فیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے سموگ سے متاثرہ 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں لاہور ، قصور، گوجروانولہ، شیخوہورہ، ساہیوال، ملتان، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

پنجاب کے جن 12 اضلاع میں تین جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ ان اضلاع میں ضلع جہلم، میانوالی، اٹک، جہلم، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہیں۔ عدالت نے سموگ کے متعلق کیس کی مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔