ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی ٹی بی کا ڈویلپمنٹ سافٹ ویئر ورلڈ بنک کو بھا گیا

 پی آئی ٹی بی کا ڈویلپمنٹ سافٹ ویئر ورلڈ بنک کو بھا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: پی آئی ٹی بی کا ڈویلپمنٹ سافٹ ویئر ورلڈ بنک کو بھا گیا، ورلڈ بنک نے سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اعتماد کا اظہار کردیا، سافٹ وئیر کے ذریعے پنجاب کی تمام پلاننگ اور ترقی آن لائن سسٹم پر منتقل کردی گئی۔


  تفصیلات کے مطابق  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چئیرمین اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ترقیاتی پروگرام کو آن لائن سسٹم پر منتقل کردیا ہے،  ورلڈ بنک نے پی آئی ٹی بی کے سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سافٹ وئیر پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے  جس کے بعد پنجاب کی تمام پلاننگ اور ترقی آن لائن سسٹم پر منتقل کردی گئی ہے۔

 پی اینڈ ڈی اور سرکاری محکمے پی سی ون بھی آن لائن تیار کریں گے،  ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ بھی آن لائن کی جا سکے گی، ورلڈ بنک نے ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں ورلڈ بنک کے بین الاقوامی فورم پر سافٹ وئیر پر بریفنگ دینے کی پیشکش کردی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer