(سٹی 42) بھارتی ریاست بہار میں نئی نویلی دلہن نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی اپنے شوہر کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیام جی شاہ کی گزشتہ اتوار (13 دسمبر) کو شادی ہوئی تھی۔ اس اتوار (20 دسمبر) کو صبح کے وقت جب دولہا کی ماں اسے جگانے گئی تو دیکھا کہ اس کا بیٹا خون میں لت پت ہے۔ خاتون نے بیٹے کی گلا کٹی لاش دیکھ کر شور کیا تو اسی دوران نئی نویلی دلہن کمرے سے نکل کر بھاگی تاہم اہلخانہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے دلہن کو پکڑ لیا۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے پولیس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دلہن کے میکے والوں کو بھی واقعے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ دلہن نے یہ قدم کیوں اٹھایا، اس حوالے سے پولیس یا گھروالوں کو کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا، دلہن نے گرفتاری کے بعد سے ہی خاموشی اختیار کررکھی ہے اور پولیس کی کوششوں کے باوجود اس نے اپنی زبان نہیں کھولی۔