اینٹی نارکوٹکس فورس کا گلبرگ تھری میں واقع کارگودفتر پر چھاپہ

اینٹی نارکوٹکس فورس کا گلبرگ تھری میں واقع کارگودفتر پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: برطانیہ جانے والے پارسل سے منشیات برآمدگی کا معاملہ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا گلبرگ تھری میں واقع کارگودفتر پر چھاپہ، اے این ایف نے چھاپے کے دوران 3 ملازمین کو حراست میں لیا۔

ینٹی نارکوٹکس فورس ذرائع کے مطابق ورلڈ لاجسٹکس مینجمنٹ گلبرگ کے بھجوائے گئے پارسل سے اسلام آباد ایئر پورٹ سے56 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی، ورلڈ لاجسٹکس مینجمنٹ نےنور فاطمہ فیبرکس فیصل آباد کے کپڑے برطانیہ پارسل کیے تھے۔ کپڑوں کے پارسل لاہورایئرپورٹ سےاسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئےتھے.

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پراے این ایف نے چھاپہ مارا تھا، ملزمان کیطرف سے کپڑوں میں چھپا کرہیروئین بریڈ فورڈ برطانیہ بھجوانے کی کوشش کی گئی، اے این ایف نے مقدمے میں کارگو کمپنی کےمالک رانا شاہد سمیت دیگرافراد کو نامزد کیا ہے۔ اے این ایف راولپنڈی نے چھان بین کےبعد لاہورمیں کارگو دفتر پر چھاپا مارا۔

                      

Shazia Bashir

Content Writer