لاہور میں کریک ڈاؤن شروع، کمپریسر استعمال کرنے والوں کی شامت آگئی

لاہور میں کریک ڈاؤن شروع، کمپریسر استعمال کرنے والوں کی شامت آگئی
کیپشن: City 42 - Gas Compressor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا): سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 400 سے زائد کنکشن منقطع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے کمپریسر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا، کمپنی کی ٹیموں نے مزید 300 صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے، اس سے قبل بھی 150 صارفین کے کنکشن کمپریسر استعمال کرنے پر کاٹے گئے تھے۔

 جنرل مینجر لاہور ریجن قیصر مسعود نے بتایا کہ تین ماہ تک صارفین کے کنکشن بحال نہیں ہوں گے، تین ماہ بعد کمپریسر ضبط کر کے کنکش بحال کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کمپریسر 30 سے 40 گھروں کی گیس کھینچ لیتا ہے، گیس کی کمی نہیں، کمپریسر استعمال سے شکایات میں اضافہ ہوا۔

 جی ایم لاہور نے مزید بتایا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ 200 ملین کیوبک فٹ گیس گھریلو صارفین کو دی گئی ہے، میٹر ٹمپر ہونے کی صورت میں ڈی ٹیکشن بل چارج ہوگا۔