ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا تخت ڈول رہا ہے جلد شریف برادران جیلوں میں ہوں گے: طاہرالقادری

حکومت کا تخت ڈول رہا ہے جلد شریف برادران جیلوں میں ہوں گے: طاہرالقادری
کیپشن: City42- Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے مارچ کا مہینہ نظر نہیں آرہا۔ نواز شریف جس دن عدلیہ مخالف تحریک شروع کریںگے۔ اسی دن ہم بھی سڑکوں پر آئیں گے اور تحریک قصاص شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن سکریٹریٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردارعتیق خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکن سڑکوں پر آنے کے لیے سرد کپڑے تیار رکھیں۔طاہر القادری نے مزید کہا کہ حکومت کا تخت ڈول رہا ہے بہت جلد شریف برادران جیلوں میں ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا کہ یہ انوکھا واقعہ ہے کہ شریف برادران سرکاری سرپرستی میں سرکار کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی سربراہی میں ارکان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی، سابق وزراء اور سینئر رہنماؤں کے 17رکنی وفد نے طاہرالقادری سے ملاقات کی۔