ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر کریک ڈاؤن؛ جعلی ڈیجیٹل اسکیموں سے فراڈ کا انکشاف

این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر کریک ڈاؤن؛ جعلی ڈیجیٹل اسکیموں سے فراڈ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: این سی سی ائی اے نے  اسلام آباد کے سیکٹر جی-8 میں غیر ملکی آپریٹڈ کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔ 

 این سی سی ائی اے کی جی8 میں خفیہ اطلاع پر کال سینٹر کے خلاف کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی اور پاکستانی مبینہ سائبر جرائم پیشہ افراد موقع پر موجود نہیں تھے

این سی سی ائی اے نے کال سینٹر سے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دیگر اہم مواد قبضے میں لے لیا۔ضبط شدہ ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے

کال سینٹر کے خلاف کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری اور وارنٹ کے تحت کی گئی۔این سی سی ائی اے کا منظم سائبر کرائم اور فراڈ کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ جعلی ڈیجیٹل اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی  کی ۔ تحقیقات اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی