اسرار خؒان: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
واردات گزشتہ رات شاداب کالونی کے رہائشی ذیشان امتیاز کے ساتھ پیش آئی، جس میں شلوار قمیض میں ملبوس 2 ڈاکو گھر کے باہر موجود نظر آتے ہیں سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذیشان امتیاز گاڑی گھر کے باہر روک کر فیملی سمیت نیچے اترتے ہیں، تاہم گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی دونوں ڈاکو انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیتے ہیں۔
ملزمان نے متاثرہ شہری سے بٹوا اور موبائل فون لوٹ لیامتاثرہ شہر ی کے مطابق بٹوے میں 26 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ اور دیگر کارڈز موجود تھےجبکہ ملزمان خاتون سے میک اپ کا سامان بھی لے اُڑے ہیں۔
واردات کے دوران ڈاکوؤں کا موٹر سائیکل سوار تیسرا ساتھی بھی سی سی ٹی وی میں نظر آیا، جس کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔