وقاص احمد: ایس پی کینٹ عاطف امیر نے حضرت میاں میر دربار پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تعینات پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ عاطف امیر جوانوں کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
ایس پی کینٹ نے ہدایت کی کہ دربار پر آنے والے شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے اور سکیورٹی پر تعینات تمام اہلکار انتہائی الرٹ ہوکر فرائض انجام دیں۔
پولیس کے مطابق شرکاء کی تین درجاتی سکیورٹی حصار میں چیکنگ کی جارہی ہے، جبکہ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے افراد اور سامان کی بھی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔