ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبداللہ طاہر قتل کیس:مبینہ شوٹرز کے ملک سے فرار ہونے کا انکشاف

عبداللہ طاہر قتل کیس:مبینہ شوٹرز کے ملک سے فرار ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد)لاہور گلبرگ کے علاقے میں پی ٹی آئی رہنماعبداللہ طاہر کے قتل کا معاملہ،مقتول عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث شوٹرز مبینہ طور پر ملک سے فرار ہو گئے۔

 سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ملزمان ارسلان، سکندر اور ذیشان مبینہ طور پر غیر قانونی راستے سے ملک سے باہر فرار ہوئے ہیں۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق 29 جولائی کو گلبرگ میں عبداللہ طاہر پر قاتلانہ حملے کے بعد مبینہ ملزمان علاقہ غیر چلے گئے تھے۔

  شوٹرز کی گرفتاری کے لیے علاقہ غیر جانے والی خصوصی ٹیم بھی مبینہ طور پر خالی ہاتھ واپس لوٹ چکی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ ملزمان کے کالعدم تنظیموں سے رابطے تھے، جس کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر بارڈر کراس کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی حملہ آوروں کی گرفتاری نہ ہونے کے باعث سی سی ڈی تاحال مرکزی ملزمان کے کردار کا حتمی تعین نہیں کرسکی۔

 حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مبینہ شوٹرز کی گرفتاری اور ان کے فرار سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer