ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کے رویوں کی نگرانی کیلئے باڈی کیم منصوبہ دوبارہ تیز کرنے کا فیصلہ 

پولیس اہلکاروں کے رویوں کی نگرانی کیلئے باڈی کیم منصوبہ دوبارہ تیز کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک:پولیس میں رویوں کی تبدیلی اور کرپشن کی روک تھام کے لیے باڈی کیم منصوبے پر دوبارہ تیزی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو باڈی کیمز اور پینک بٹن کی فراہمی کے لیے نئی ڈیڈ لائن دے دی ہے، جبکہ پولیس کے تمام شعبوں کو 30 ہزار باڈی کیمز فراہم کیے جائیں گے تاکہ کارروائیاں ریکارڈ کی جا سکیں۔

باڈی کیمز کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے رویوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی کی جائے گی، جبکہ کسی بھی اہلکار کے ناروا سلوک یا مبینہ کرپشن کی صورت میں ویڈیو ریکارڈ بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے گا۔

پنجاب بھر کے تھانوں اور مستقل ناکوں پر مزید 1500 پینک بٹن لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جن کے ذریعے شہری ہنگامی صورتحال یا پولیس کے ناروا سلوک کی صورت میں فوری مدد حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ فروری میں پنجاب حکومت نے 14 ہزار باڈی کیمز اور 700 پینک بٹن فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم فروری کی ڈیڈ لائن کے بعد پولیس اصلاحات کے منصوبے پر دوبارہ عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔