ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

شہریوں کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار :شہریوں نےحکومت سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کامطالبہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کردیاگیاہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت337 روپے 78 پیسے فی لٹرہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد364 روپے 70 پیسے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔
اوگرا نے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر شہریوں نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ معمولی اضافہ بھی مہنگائی کا نیا بوجھ بن جاتاہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ اور روزمرہ اشیاء مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔

 شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف فراہم کیاجائے۔