ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کموڈورسہیل احمدعزمی نےکمانڈرسینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی

کموڈورسہیل احمدعزمی نےکمانڈرسینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کموڈورسہیل احمدعزمی نےکمانڈرسینٹرل پنجاب کی کمان سنبھال لی
کمان تبدیلی کی تقریب نیول کمپلیکس والٹن میں منعقد ہوئی،کمانڈرسینٹرل پنجاب ریئرایڈمرل جواداحمدنےکمان کی ذمہ داریاں نئےکمانڈرکےسپردکیں
کموڈورسہیل احمدعزمی نے1996میں پاک بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا،کموڈورسہیل احمدعزمی کومختلف کمانڈاورسٹاف عہدوں پرکام کرنےکاوسیع تجربہ ہے،پاکستان نیوی وارکالج میں بطورڈائریکٹنگ سٹاف،کمانڈنگ آفیسرپی این ایس نصرشامل،کمانڈر 9 آگزلری اسکاڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ،اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنل پلانز) شامل،بحرین میں کمبائنڈمیری ٹائم فورسزہیڈکوارٹرزمیں بطورکمانڈرکمبائنڈٹاسک فورس151شامل ،پاکستان نیوی وار کالج میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ و چیف انسٹرکٹربھی شامل ہیں


کموڈور سہیل احمد عزمی پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں،کموڈور سہیل احمد عزمی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں،شاندارپیشہ ورانہ خدمات کےاعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے،کمان تبدیلی کے موقع پر کموڈور سہیل احمد عزمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ہیڈ کوارٹرز سمیت پاکستان نیوی وار کالج کے سٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا،تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرزنےشرکت کی،سیلرز اور پاک بحریہ کے سویلینز کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجودتھی
کموڈور سہیل احمد عزمی بہاولپور سے وزیر آباد تک یونٹس اور تنصیبات کے کمانڈر ہونگے،کموڈور سہیل احمد عزمی بطورکمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور فرائض سرانجام دینگے۔